Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پرتین روزہ جشن منایاجائے، الطاف حسین


ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پرتین روزہ جشن منایاجائے، الطاف حسین
 Posted on: 4/23/2015
ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پرتین روزہ جشن منایاجائے، الطاف حسین
عوام شکرانے کے نوافل ادا کریں، گھی کے چراغ جلائیں،میوزیکل پروگرام منعقدکریں
ایم کیوایم کے نامزد امیدوارکی حمایت تمام مکاتب فکر اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے اظہارتشکر
لندن۔۔۔23، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے نامز د امیدوار کنورنوید جمیل کی شاندار کامیابی پر تین روزہ جشن فتح منایا جائے اور شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں ۔ یہ بات انہوں نے جناح گراؤنڈ میں کارکنان وعوام کے بہت بڑے اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ عوام نے بہت دکھ سہہ لیے اور ضمنی الیکشن کے سلسلے میں عوام نے بہت محنت کی ہے لہٰذا میں آج اعلان کرتا ہوں کہ ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی تین روز تک پرامن طریقے سے شاندارجشن فتح منایا جائے ۔اس دوران شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے جائیں اورگھی کے چراغ جلائیں۔جناب الطاف حسین نے کارکنان وہمدرد عوام سے کہاکہ شاندار کامیابی پر جشن فتح منانا آپ کا حق ہے ، آپ خوب خوشیاں منائیں مگرسیاسی مخالفین کااحترام کریں،ان کے جھنڈوں اورپوسٹرزکونقصان نہ پہنچائیں۔خدار ااپنی کامیابی پر غروروتکبرکاشکار مت ہونا اور ہمیشہ انکساری سے کام لینا کیونکہ غروروتکبر اللہ تعالیٰ کو ہرگز پسند نہیں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کی حمایت پر لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا کے اہل تشیع، بریلوی، دیوبندی، الحدیث اور دیگر مکاتب فکرعلمائے کرام اورعوام سے دلی تشکرکااظہار کیا۔ انہوں نے حق پرست امیدوار کی حمایت پر عیسائی، ہندو، سکھ، پارسی ،احمدی اور دیگر مذاہب کے ماننے والے پاکستانیوں سے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

11/23/2024 1:45:12 AM