Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کل جنرل ورکرز اجلاس میں رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے کچھ ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔ الطاف حسین


کل جنرل ورکرز اجلاس میں رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے کچھ ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/25/2013
کل جنرل ورکرز اجلاس میں رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے کچھ ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔ الطاف حسین
تحریکی ساتھیوں کے تعاون سے تنظیم نو میں دن رات مصروف ہوں، تنظیم نو کے سلسلے میں انٹرویوز جاری ہیں، رابطہ کمیٹی سمیت دیگر شعبہ جات میں تنظیم نو کا کام مکمل ہونے میں 15 دن سے ایک ماہ کا عرصہ درکار ہوگا
اللہ تعالیٰ اچھے ساتھیوں کے چناؤ میں ہماری مدد فرمائے کہ ہم ایماندار ذمہ داران قوم کو دے سکیں۔ الطاف حسین
ایم کیوایم سائنسی اور نظریاتی بنیادوں پر کام کرنے والی سیاسی جماعت ہے جس میں احتساب کا عمل جاری رہتا ہے
تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی، عبوری رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت
سینئر ساتھی ندیم نصرت کو انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کا عارضی انچارج مقرر کردیا گیا
لندن۔۔۔25، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سمیت دیگر شعبہ جات میں تنظیم نو میں 15 دن سے ایک ماہ کاعرصہ درکار ہوگاتاہم کل بروز اتوار جنرل ورکرز اجلاس میں رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے کچھ ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا تاکہ تنظیمی کام بحسن وخوبی جاری وساری رہیں۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات آج تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی ، عبوری رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حالات کے جبراور ملک کی مجموعی خصوصاً سندھ اور کراچی کی صورتحال کے پیش نظر ایم کیوایم کی تنظیم نو کا سلسلہ جوکہ گراس روٹ لیول سے کیا جاتا ہے وہ کافی عرصہ سے نہیں ہوسکا ، دہشت گردی کے واقعات اورسیکوریٹی خدشات کے باعث ذمہ داران نائن زیرو تک محدود رہے جوکہ تنظیم میں سامنے آنے والی بعض کمزوریوں اورکوتاہیوں کی ایک بڑی وجہ ہے ۔ لہٰذا آج میں اپنے پیاروں اور چاہنے والوں کو اس پیغام کے ذریعہ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں تحریکی ساتھیوں کے تعاون سے تنظیم نو میں دن رات مصروف ہوں،ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سمیت دیگر شعبہ جات میں تنظیم نو کے سلسلے میں انٹرویوز جاری ہیں، تنظیم نوکایہ عمل مکمل ہونے میں 15 دن سے ایک ماہ کا عرصہ درکار ہوگا ۔اللہ تعالیٰ سے میری دعا ہے کہ وہ اچھے ساتھیوں کے چناؤ میں ہماری مدد فرمائے تا کہ ہم ایماندارذمہ داران قوم کودے سکیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سائنسی اورنظریاتی بنیادوں پر کام کرنے والی سیاسی جماعت ہے اس میں فکری و تربیتی نشستوں اوراحتساب کا عمل جاری رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مجھے ہزاروں فیکس اور ٹیلی فون موصول ہورہے ہیں ۔ انشاء اللہ اب کسی بھی فیکس بھیجنے والے کا نام اور فیکس کے مندرجات اس شخص تک نہیں پہنچائے جائیں گے جسکے بارے میں فیکس کیا گیا ہے۔ اگر خدانخواستہ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں مستقبل میں کسی نے ایسا کیا تو اس کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیاکہ معاون ساتھیوں کے مشوروں سے تحریک کے سینئر ساتھی ندیم نصرت کو انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کا عارضی انچارج مقررکردیا گیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ حق پرستی کی تحریک کی کامیابی اور کامرانی کیلئے دعا کریں ۔

1/20/2025 2:34:52 PM