نیو کراچی سیکٹر کے کارکن ارسلان قریشی کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔25، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 135/اے کے کارکن ارسلان قریشی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)