اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے شہید محمد عمران کے والد کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔25، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی عارضی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 121بی کے شہید کارکن محمد عمران کے والد محمد یسین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں عارضی رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ عارضی رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)