لیاری،آگرہ تاج کالونی، ہنگور آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کچھی برادری، کاٹھیاواڑی برادری، بوہری برادری اور دیگر برادریوں کےافراد پر لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے مسلح حملے، بے گناہ افراد کا بہیمانہ قتل اور دہشت گردی کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔الطاف حسین
کچھی برادری، کاٹھیاواڑی برادری، بوہری برادری اور دیگر برادریوں کی جان ومال کو دہشت گردوں کے مسلح حملوں سے مکمل طور پر تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیاددوں پر اقدامات کئے جائیں
کچھی برادری اور دیگر برادریوں کے متاثرین کے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے، شہداء کے لواحقین کو معقول معاوضہ ادا کیا جائے
کچھی برادری،کاٹھیاواڑی برادری اوردیگر برادریوں سے الطاف حسین کا مکمل ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار
دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں شہیدہونے والے کچھی برادری اوردیگربرادریوں کے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت
لندن۔۔۔25، مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لیاری،آگرہ تاج کالونی ،ہنگورآباداوردیگرملحقہ علاقوں میں کچھی برادری، کاٹھیا واڑی برادری،بوہری برادری اوردیگربرادریوں سے تعلق رکھنے والے افرادپرلیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے مسلح حملوں اور بے گناہ افرادکے بہیمانہ قتل اوردہشت گردی کی کارروائیوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی ، گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد، کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ میجر جنرل اعجاز چوہدری ، ڈی جی رینجرز میجرجنرل رضوان اور آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کچھی برادری ،کاٹھیاواڑی برادری ، بوہری برادری اور دیگر برادریوں کی جان ومال کو دہشت گردوں کے مسلح حملوں سے مکمل طور پر تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیاددوں پر اقدامات کئے جائیں ۔ جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کے مسلح حملوں کے نتیجے میں شہیدہونے والے کچھی برادری اوردیگربرادریوں کے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے پوری کچھی برادری،کاٹھیاواڑی برادری اوردیگرتمام برادریوں سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کچھی برادری اوردیگربرادریوں کے متاثرین کے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے ،شہداء کے لواحقین کو معقول معاوضہ ادا کیا جائے اورلیاری اوراس سے ملحقہ علاقوں میں امن وامان کے قیام کیلئے مؤثراقدامات کئے جائیں۔