Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم امریکہ کا طالبان اور عمران خان کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرے کا اعلان


ایم کیوایم امریکہ کا طالبان اور عمران خان کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرے کا اعلان
 Posted on: 5/24/2013
ایم کیوایم امریکہ کا طالبان اور عمران خان کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرے کا اعلان
نیویارک:24؍ مئی 2013ء
ایم کیو ایم امریکہ نے پاکستان میں طالبان کی دہشت گردی اور پی ٹی آءی کے سربراہ عمران خان کی طالبان اور انتہاء پسند عناصر سے گٹھ جوڑ کے خلاف 25 مئی بروز ہفتہ کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے بڑے عوامی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق مطاہرے کا مقصد دنیا کو پاکستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور دہشت گردی سمیت پاکستان تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان کی طالبان کے لئے ہمدردیوں اور انتہاء پسند عناصر کی پشت پناہی سے آگاہ کرنا ہے۔اعلامیئے کے مطابق اقوام متحدہ کے سامنے ہونے والے اس بڑے مظاہرے کے ذریعے دنیا کو ایم کیو ایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی پاکستان کو طالبانائزیشن سے بچانے کے لئے دن رات کی جانے والی جدو جہد اور قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے۔طالبان اور عمران خان کے خلاف اس مظاہرے میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالررحمان ، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین سمیت سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، چیپٹر انچارجز اور سولہ سے زائد شہروں سے ایم کیو ایم کے کارکنان ، ہمدرد اور پاکستانی کمیونیٹی کے افرادشریک ہوں گے۔ ایم کیو ایم امریکہ نے پاکستانی کمیونیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ طالبان اور عمران خان کے خلاف اس مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ مظاہرہ دن کے 12بجے منعقد ہو گا۔

12/24/2024 8:01:29 AM