رابطہ کمیٹی نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کر دی۔
ذمہ دران وکارکنان حماد صدیقی سے بلواسطہ یا بلا واسطہ رابطہ نہ رکھیں۔جنا ب الطاف حسین کی ہدایت پر تحریک میں احتسابی عمل کا سلسلہ جاری ہے۔جو کارکنان ہدایت کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے ان کے خلاف بھی تنظیمی نظم وضبط کے تحت کارروائی کی جائیگی
کراچی ۔۔22مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کی ہدایت پر تحریک میں احتسابی عمل کے سلسلہ میں جو تحقیقات کی جارہی ہیں اس کی روشنی میں رابطہ کمیٹی اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے ۔ان تحقیقات کی روشنی میں رابطہ کمیٹی نے حماد صدیقی کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کر نے کا اعلان کیا ہے ، رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ حماد صدیقی سے بلواسطہ یا بلا واسطہ رابطہ نہ رکھیں اور جو کارکنان اس ہدایت کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے ان کے خلاف بھی تنظیمی نظم وضبط کے تحت کارروائی کی جائیگی ۔