ایم کیوایم کراچی کے تمام یونٹوں، سیکٹروں، تنظیمی شعبہ جات اور کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان کا اجلاس
اجلاس سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا خطاب، کارکنوں سے مختلف تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کارکنان کی شکایات پر ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی تحلیل کردی گئی
مزید نکات پر غور کیلئے ہفتہ کے روز کارکنان کا دوسرا اجلاس عزیز آباد میں ہوگا
متحدہ قومی موومنٹ کراچی کے تمام یونٹوں ،سیکٹروں کے کارکنوں سمیت تمام تنظیمی شعبہ جات اور کمیٹیوں کے ذمہ داران اور ارکان کا ایک اہم اجلاس آج شام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلا س سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے فون پر خطاب کیا ۔ایم کیوایم کے اعلامیہ کے مطابق آج کی اس پہلی تنظیمی نشست میں بہت سے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کارکنان کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کراچی تنظیمی کمیٹی (KTC) فی الفور تحلیل کر دی ہے ۔اعلامیہ کے مطابق دیگر تنظیمی معاملات پرعوام وکارکنان کی جانب سے اٹھائے گئے نکات پر غور وخوض ہورہا ہے۔اس سلسلے کادوسراجنرل ورکرزاجلاس ہفتہ کوعزیزآبادمیں ہوگا۔اس دوسرے تنظیمی اجلاس میں غور کے بعد مزید فیصلے کئے جائیں گے ۔