دلبرداشتہ ہوکر گھروں میں بیٹھ جانے والے سینئرکارکنان تنظیم میں واپس چلے آئیں، الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔21، مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دلبرداشتہ ہوکر گھروں میں بیٹھ جانے والے تحریک کے سینئرکارکنان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ تحریک اور قوم کے بہتر مستقبل کیلئے تنظیم میں واپس چلے آئیں ۔ لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک کے وہ سینئر اور مخلص کارکنان جو کسی بھی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے گھروں میں بیٹھ گئے ہیں ، جواپنے ضمیر کے سامنے مطمئن ہیں کہ انہوں نے تحریک میں رہتے ہوئے کوئی بے ایمانی، دھوکہ بازی اور مفادپرستی کا عمل نہیں کیاہے اوران کے دامن ہرقسم کی کرپشن سے پاک ہیں، میری ان سے پرزوراپیل ہے کہ وہ تحریک اور قوم کے بہترمستقبل کیلئے تنظیم میں واپس چلے آئیں ۔