Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان کی جانب سے جناب الطاف حسین پر بے بنیاد بے ہودہ اور جھوٹی الزام تراشی پر ایم کیوایم کے تحت پاکستان بھر میں پرامن احتجاجی مظاہروں کا انعقاد


عمران خان کی جانب سے جناب الطاف حسین پر بے بنیاد بے ہودہ اور جھوٹی الزام تراشی پر ایم کیوایم کے تحت پاکستان بھر میں پرامن احتجاجی مظاہروں کا انعقاد
 Posted on: 5/20/2013
عمران خان کی جانب سے جناب الطاف حسین پر بے بنیاد بے ہودہ اور جھوٹی الزام تراشی پر ایم کیوایم کے تحت پاکستان بھر میں پرامن احتجاجی مظاہروں کا انعقاد، مظاہرین میں برزگ، نوجوان، بچوں اور خواتین کی شرکت
مظاہروں کے شرکاء نے عمران خان کیخلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے
کراچی:۔۔۔20 مئی 2013ء
متحدہ قومی مومومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین پرپی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے جھوٹے اوربے بنیاد الزامات کے خلاف ایم کیوایم کے تحت پیرکے روزملک بھرمیں پریس کلبوں کے باہرپرامن احتجاجی مظاہرے منعقدکیے گئے۔احتجاجی مظاہروں میں ایم کیوایم کے کارکنان ،ہمدردوں کے علاوہ بزرگوں اور نوجوانوں کے علاوہ خواتین ،طالبات اوربچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے شرکت کی جنہوں نے بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے جس پرپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف نعرے اورمختلف کلمات درج تھے ،مظاہروں کے شرکاء کاجوش وخروش قابل دیدتھااوروہ سخت ترین گرمی کے باوجود انتہائی پرجوش اورپرعزم نظرآئے جووقفے وقفے سے عمران خان کے خلاف اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔احتجاجی مظاہرے کراچی سمیت سندھمیں حیدرآباد،میرپورخاص،جامشورو،سانگھڑ،نوابشاہ،بدین،ٹھٹھہ،خیرپور،سکھر،کھوٹکی،لاڑکانہ،قمبرشہدادکوٹ، شکارپور،نوشہروفیروز، ٹنڈو الہیار، عمرکوٹ، دادو ، جیکب آبادجبکہ صوبہ پنجاب کے شہر اسلام آباد،جہلم، خوشاب،جھنگ،اٹک،چکوال،ٹوبہ ٹیک سنکھ،لاہور،شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال ، پاکپتن ،ملتان،رحیم یار خان ، بھاولپور ،بھاول نگر،ویہاڑی، لودھراں،خانیوال،مظفرگڑھ،لیہ،راجن پور،ڈیرہ غازی خان،بلوچستان کوئٹہ،ڈیرہ اللہ یار،اوستہ محمد،ڈیرہ مرادجمالی، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان،آزادکشمیر، ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ، باغ، میر پور آزاد کشمیر، مظفر آباد اور دیامیر سمیت دیگرپریس کلبوں کے باہرپرامن احتجاجی مظاہرے منعقدکیے گئے جس میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان،حالیہ انتخابات میں نامزدحق پرست امیدواروں،صوبائی،ضلعی،زونل اورڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران، سیکٹرزو یونٹ کمیٹیوں عہدیداران،کارکنان ،ایم کیوایم کے ہمدروں کے ہمراہ لاکھوں عوام نے شرکت کی اورعمران خان کیخلاف بھرپوراحتجاج ریکارڈ کرایا۔











12/24/2024 4:24:50 AM