Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نو منتخب رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی رہائشگاہ پر مسلح دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے واقعے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


نو منتخب رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی رہائشگاہ پر مسلح دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے واقعے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 5/15/2013
نو منتخب رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی رہائشگاہ پر مسلح دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے واقعے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
نبیل گبول کی رہائشگاہ پر دہشت گردوں کی فائرنگ بزدلانہ فعل ہے، فی الفور نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔15؍مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نومنتخب حق پرست رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کے رہائشگاہ پرجدیدہتھیاروں سے مسلح دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ فعل قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ نبیل گبول کی رہائشگاہ پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کافی الفورنوٹس لیاجائے اورذمہ دارعناصرقانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردعناصرشہرکاامن خراب کرنے کیلئے دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں اور نبیل گبول کی رہائشگاہ پرجدیدہتھیاروں سے دہشت گردوں کی فائرنگ کراچی کاامن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کاحصہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب ملک میں عام انتخابات کے بعدایک نئی جمہوری دور کاآغازہونے جارہاہے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی رہائشگاہ پرمسلح دہشت گردوں کا حملہ اورگھرپرفائرنگ کاواقعہ انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے اورپرامن جمہوریت پسند قوتوں خصوصاًملک بھرکے پرامن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہریوں کو جان ومال کاتحفظ نگراں حکومت کی اولین ذمہ داری ہے تمام ایسامحسوس ہوتاہے کہ نگراں حکومت دہشت گردوں کے آگے بے بس ہے ۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری ،نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسہ ،نگراں وفاقی وزیرملک حبیب ،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداورنگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہدقربان علوی سے مطالبہ کیاکہ نبیل گبول کی رہائشگاہ پرمسلح دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورفائرنگ کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے اور نبیل گبول کو جان ومال کا مکمل تحفظ فراہم کیاجائے۔

12/23/2024 4:25:57 PM