Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نواب شاہ میں سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم نوابشاہ زون یونٹ 8-Bکی کمیٹی کے رکن غلام رسول کے بہیمانہ قتل اور4کارکنان کو زخمی کئے جانے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا شدید اظہار مذمت


نواب شاہ میں سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم نوابشاہ زون یونٹ 8-Bکی کمیٹی کے رکن غلام رسول کے بہیمانہ قتل اور4کارکنان کو زخمی کئے جانے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا شدید اظہار مذمت
 Posted on: 5/12/2013
نواب شاہ میں سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم نوابشاہ زون یونٹ 8-Bکی کمیٹی کے رکن غلام رسول کے بہیمانہ قتل اور4کارکنان کو زخمی کئے جانے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا شدید اظہار مذمت 
گزشتہ روز بھی نواب شاہ میں سیاسی جماعت کے دہشت گردوں نے بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کیا اور پرامن احتجاج کرنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں پر وحشیانہ فائرنگ کرکے کارکن عرفان ملک کو قتل اور متعدد کارکنان کو زخمی کردیا تھا، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں ملوث سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔12، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نوابشاہ میں سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کی شدید فائرنگ کے باعث ایم کیوایم نوابشاہ زون یونٹ 8-Bکی یونٹ کمیٹی کے رکن غلام رسول کے بہیمانہ قتل اور 4کارکنوں سلمان ، اللہ رکھا ، یاسین اور اختر کو زخمی کئے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نوابشاہ میں اندھا دھند فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے ایک کارکن کو شہید اور متعدد کو زخمی کرنے میں ملوث سیاسی جماعت کے دہشت گرد اپنی یقینی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ روز پولنگ کے دن بھی ایک سیاسی جماعت کے دہشت گردوں نے اپنے حامیوں اور پولیس کی مدد سے نوابشاہ کے بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کیا اور اس پر جمہوری انداز میں احتجاج کرنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں پر وحشیانہ فائرنگ کی جس سے ایم کیوایم کے کارکن عرفان ملک گزشتہ روز شہید ہوگئے جبکہ کئی کارکنان زخمی بھی ہوگئے تھے ۔ رابطہ کمیٹی نے فائرنگ کے باعث نواب شاہ یونٹ 8-Bکی یونٹ کمیٹی کے رکن غلام رسول شہید کے تمام سوگو ار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبرجمیل اور زخمی کارکنان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو ، نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیا کہ آج بھی نوابشاہ میں سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کی ایم کیوایم کے کارکنان پر فائرنگ اور اس کے نتیجے میں غلام رسول کی شہادت اور 4کارکنان کے زخمی ہونے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور آئین و قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 



12/23/2024 5:17:31 PM