نوابشاہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نوابشاہ یونٹ کمیٹی کے رکن غلام رسول کی شہادت اور 4کارکنان کے زخمی ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔12، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نوابشاہ میں دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم نوابشاہ زون یونٹ 8-Bکی کمیٹی کے رکن غلام رسول کی شہادت اور 4کارکنان سلمان ، اللہ رکھا ، یاسین اور اختر کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے غلام رسول شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھسمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمی کارکنان کو جلد ومکمل صحتیابی عطا فرمائے ۔(آمین)