Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاری پی ایس 109میں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں پرقبضے اورووٹرزاورعملے کوہراساں کرنے کافی الفورنوٹس لیاجائے،حق پرست امیدواراظہرالاسلام


لیاری پی ایس 109میں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں پرقبضے اورووٹرزاورعملے کوہراساں کرنے کافی الفورنوٹس لیاجائے،حق پرست امیدواراظہرالاسلام
 Posted on: 5/11/2013
لیاری پی ایس 109میں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں پرقبضے اورووٹرزاورعملے کوہراساں کرنے کافی الفورنوٹس لیاجائے،حق پرست امیدواراظہرالاسلام
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 109اظہرالاسلام نے لیاری کے علاقے سی ڈی جی کے اسکول یوسی3،4،9،8،7اور6لیاری گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پرووٹرزاورعملے کوزدکوب اوراسلحے کے زورپرہراساں کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورالیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ لیاری میں گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے ووٹرزکوہراساں اورتشددکانشانہ بنانے کانوٹس لیاجائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سی ڈی جی کے اسکول میں پولنگ کاعمل جاری تھاکہ لیاری گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں نے پولنگ اسٹیشن پرموجودووٹرزعوام کواسلحہ کے زورپرہراساں کیااورانہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ان کے شناختی کارڈزبھی چھین لیے اورزبردستی پولنگ اسٹیشن پرقبضہ کرلیا۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح او ایم آئی نیشنل اسکول اوراوکائی اسکول میں صرف صوبائی اسمبلی کے وائٹ بکس رکھے گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے گرین بکس نہیں رکھے گئے جہاں گنگ وارکے مسلح دہشت گردپولنگ اسٹیشن پرقبضہ کرکے ٹھپے لگارہے ہیں اورپول پتی لائن میں ساڑھے 12بجے ووٹنگ کاعمل شروع ہوئی اورگینگ واریہاں بھی لوگوں کوہراساں کرکے پولنگ کاعمل متاثرکررہے ہیں۔اظہرالسلام نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ لیاری کے حلقہ پی ایس 109میں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں پرقبضے اوراسلحے کے زورپرووٹرزاورپولنگ عملے کوہراساں اورزدکوب کرنے کانوٹس لیاجائے ۔



12/21/2024 7:51:00 PM