مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ81 کے کارکن الطاف اوریونٹ 89کے ہمدرد محمد علی کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔10،مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ81 کے کارکن الطاف اور یونٹ 89 کیہمدرد محمد علی کی شہادت پردلی افسوس اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان جناب الطاف حسین نے شہداء کے سو گوار لواحقین سے تعزیت و ہمددری اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے کہاکہ دکھ اس گھڑی میں مجھے سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان کے آپ کے غم میں برا برکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے (آمین) انہوں نے زخمی ہونے والے کارکنان کی جلدو مکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی