مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانڈھی سیکٹر یونٹ81 کے کارکن الطاف اوریونٹ 89 کیہمدرد محمد علی کی شہادت پر رابطہ کمیٹی اظہار مذمت
معصوم افراد کا قتل پر امن انتخابی عمل کو سبوثاز کرنے کی گھناؤنی سازش ہے
دہشت گردی کے ذریعے ایم کیوایم کو ا لیکشن سے دور کرنے کی سازش ہے
کراچی۔۔۔10،مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ81 کے کارکن الطاف اوریونٹ 89 کے ہمدرد محمد علی کی شہادت پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کوپر امن انتخابی عمل کو سبوثاز کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔ ایک بیان رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو ٹارگٹ بنا کر شہید کیا جارہا ہے ایسا لگتا ہے شہر میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے ذریعے ایم کیوایم کوا لیکشن سے دور کرنے کی سازش اور عوام میں خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے شہداء کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری اظہار کر تے انہیں صبر کی تلقین کی اور زخمی ہونے والے کارکنان کی جلدو مکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زداری ، نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسواور وفاقی وزیر داخلہ حبیب ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادت کا نوٹس لیا جائے ، اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لے ٹھو س ومثبت اقدامات کئے جائیں۔