ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام دعائیہ اجتماع کاانعقاد۔
کراچی:۔۔۔10، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیراہتمام جمعہ کولال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں خصوصی دعائیہ اجتماع منعقدکیاگیاجس میں ایم کیوایم کی کارکنان وہمدردخواتین نے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کرکے استعفارکی تسبیحات،آیت کریمہ اوردردوسلام سمیت نصرمن اللہ وفتح قریب کاوردکیا۔بعدازاں شعبہ خواتین کی رکن محترمہ رابعہ جمال نے خشوع وخضوغ کیساتھ اجتماعی دعا کرائی اورحق پرستی کی تحریک کے تمام شہداء کی مغفرت،ان کے سوگوار لواحقین کے صبرجمیل،گیارہ مئی کوالیکشن میں وطن عزیزپاکستان میں امن وامان ،ایم کیوایم کی کامیابی اورقائد تحریک جناب الطا ف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے دعائیں کی گئیں،اس موقع پرایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج کشورزہرہ واراکین بھی موجود تھیں ۔