ایم کیوایم شعبہ اطلاعات ویڈیوسیکشن کے رکن عامرجمیل کی والدہ کے انتقال پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن:۔۔۔10، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات ویڈیوسیکشن کے رکن عامرجمیل کی والدہ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاہے کہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورشعبہ اطلاعات کے اراکین نے بھی عامرجمیل سے ان کی والدہ کے انتقال پردلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعاکی ہے