عام انتخابات 2013ء کیلئے ایم کیوایم نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ’’مرکزی الیکشن سیل ‘‘ قائم کردیا
کارکنان اور ووٹرز مرکزی الیکشن شکایتی سیل کے ٹیلی فون، فیکس اور ای میل ایڈریس پر رابطہ کرکے نہ صرف شکایات درج کراسکتے ہیں بلکہ اپنے پولنگ بوتھ ، پولنگ اسٹیشن اور انتخابی عمل کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کرسکتے ہیں
کراچی ۔۔۔10، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام عام انتخابات 2013ء کے سلسلے میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں آج ’’مرکزی الیکشن سیل ‘‘ قائم کردیا گیا ۔’’مرکزی الیکشن سیل‘‘سے کارکنان اور ووٹرز ٹیلی فون نمبر
02136313690/02136329131، فیکس نمبر-
02136808387/
02136329955کے نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ ای میل ایڈریس
[email protected]اور
[email protected]پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ ’’مرکزی الیکشن سیل ‘‘ کے رابطہ نمبر اور ای میل ایڈریس کے ذریعے کارکنان اور ووٹر نہ صرف شکایات درج کراسکتے ہیں بلکہ اپنا پولنگ بوتھ اور پولنگ اسٹیشن اور انتخابی عمل کے حوالے سے دیگر اہم معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔