Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الیکٹرانکس مارکیٹ کے تاجروں پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیاجائے، الطاف حسین


الیکٹرانکس مارکیٹ کے تاجروں پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیاجائے، الطاف حسین
 Posted on: 5/10/2013
الیکٹرانکس مارکیٹ کے تاجروں پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیاجائے، الطاف حسین
قاتلانہ حملہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے۔زخمی تاجر وں کے اہل خانہ اورپوری تاجربرادری سے الطاف حسین کا اظہار ہمدردی
حق پرست عوام ،زخمی تاجرمحمد شعیب اور ان کے صاحبزادے محمد شارق کی صحت یابی کیلئے دعا کریں
لندن۔۔۔10، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے الیکٹرانکس مارکیٹ صدر میں جرائم پیشہ دہشت گردوں کی لوٹ ماراور فائرنگ کرکے دو تاجروں کوشدید زخمی کرنے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جرائم پیشہ بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کی لوٹ مار روز مرہ کا معمول بن چکا ہے اور حکومت وانتظامیہ کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اورتاجر برادری کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے کسی بھی قسم کے مثبت اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے جرائم پیشہ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 60 سالہ تاجر محمدشعیب ،ان کے صاحبزادے محمد شارق کے اہل خانہ اور تاجر برادری سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ جناب الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیا کہ الیکٹرانکس مارکیٹ صدر کے تاجر محمد شعیب اورمحمد شارق پر قاتلانہ حملے کافوری نوٹس لیا جائے ، سفاک دہشت گردوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے اور تاجربرادری کو جان ومال کا مکمل تحفظ فراہم کیاجائے۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمی تاجر محمد شعیب اور ان کے صاحبزادے محمد شارق کوصحت کاملہ عطا کرے ۔ انہوں نے حق پرست ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اورکارکنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ الیکٹرانکس مارکیٹ کے تاجر محمد شعیب اور ان کے صاحبزادے محمد شارق کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں۔

12/23/2024 4:19:41 PM