Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں اعتدال پسندسیاسی جماعتوں کے خلاف دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ


پاکستان میں اعتدال پسندسیاسی جماعتوں کے خلاف دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 5/9/2013 1
پاکستان میں اعتدال پسندسیاسی جماعتوں کے خلاف دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ 
ایم کیوایم یوکے کے عہدیداروں اورکارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی
چاہے کتنی ہی دہشت گردی کرلی جائے ہم دہشت گردی کے آگے سرینڈرنہیں کریں گے
مظاہرے سے ایم کیوایم یوکے کے آگنائزرڈاکٹرسلیم دانش اورآرگنائزنگ کمیٹی کے دیگرارکان کا خطاب
لندن ۔۔۔ 9 مئی 2013ء
پاکستان میں ایم کیوایم اوردیگراعتدال پسندسیاسی جماعتوں کے خلاف دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آج لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں ایم کیوایم یوکے کے عہدیداروں اورکارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم اورپاکستان کے پرچم اور جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ کے علاوہ مختلف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر کراچی، سندھ، خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم ، اے این پی اورپیپلزپارٹی کے دفاترپر بموں کے حملوں،امیدواروں، رہنماؤں اورکارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کی دیگرکارروائیوں کے خلاف No to terrorism,۔۔۔ down with terrorism۔۔۔ we for democracy اوردیگر کلمات درج تھے ۔مظاہرین نے ’’ بندکرو، بندکرو۔۔۔دہشت گردی بندکرو‘‘ ، ’’ نامنظور ، نامنظور۔۔۔طالبانائزیشن نامنظور ‘‘ اوردیگرنعرے لگائے۔ اس موقع پر ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرڈاکٹرسلیم دانش نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ایم کیوایم اوردیگراعتدال پسندسیاسی جماعتوں کومذہبی انتہاپسنددہشت گردوں کی جانب سے کھلی دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے،ہمارے دفاترپر بموں سے حملے کئے جارہے ہیں اورکارکنوں کوشہیدکیاجارہاہے لیکن نگراں حکومت اورسیکوریٹی فورسز ہمیں تحفظ فراہم نہیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنوں اورہمدردں کایہ عزم ہے کہ چاہے کتنی ہی دہشت گردی کرلی جائے لیکن ہم دہشت گردی کے آگے سرینڈرنہیں کریں گے۔ اس موقع پر ایم کیوایم یوکے کے جوائنٹ آرگنائزرفیض احمد،آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان سہیل خانزادہ،ہاشم اعظم اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔ 



12/23/2024 4:27:01 PM