کراچی کے علاقے محمود آباد میں بم دھماکے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہار مذمت، زخمیوں سے اظہار ہمدردی
انتخابات کو پرامن اور محفوظ بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں۔ الطا ف حسین
لندن ۔۔۔8 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے محمودآبادمیں بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور اس دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادسے دلی ہمدردی کااظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے نگراں حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے حکام سے کہاکہ دہشت گردی کے ذریعے معصو م وبے گناہ شہریوں کاخون بہانے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اورانتخابات کوپرامن اورمحفوظ بنانے کیلئے بھرپوراقدامات کئے جائیں۔