پوسٹل بیلٹس کے استعمال میں وسیع پیمانے پر گھپلا کیا جا رہا ہے۔ رابطہ کمیٹی
الیکشن میں لاکھوں کی تعداد میں پوسٹل بیلٹس استعمال کئے گئے ہیں لیکن ان ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے کوئی واضح بات سامنے نہیں آرہی ہے
الیکشن کمیشن پوسٹل بیلٹس کی گنتی کے عمل کو شفاف بنائے اور اس بارے میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کو فی الفور دور کرے
کراچی ۔۔۔ 8 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پرذورمطالبہ کیاہے کہ وہ پوسٹل بیلٹس کی گنتی ( counting ) کے عمل کوشفاف کوبنائے اوراس بارے میں پائے جانے والے شکوک وشبہات کوفی الفوردورکرے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ الیکشن میں لاکھوں کی تعدادمیں پوسٹل بیلٹس استعمال کئے گئے ہیں لیکن ان ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے کوئی واضح بات سامنے نہیں آرہی ہے بلکہ یہ تشویشناک اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ پوسٹل بیلٹس کے استعمال میں وسیع پیمانے پرگھپلا کیا جارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس وقت بے شمار حلقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے اورمحض چند ووٹوں سے متعدد نشستوں کے مستقبل کافیصلہ ہوسکتاہے ۔رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ پوسٹل بیلٹس کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش کافوری نوٹس لے اوراس عمل کومکمل طورپرشفاف بنائے ۔