گیارہ مئی حق پرستوں کی فتح کا دن ہے اس دن حق پرست عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ظالم جاگیرداروں کو ہمیشہ ہمیشہ مسترد کرینگے
شبیر احمد قائمی، علی حسن قائمخانی، اعجاز احمد، صادق حسن، شفیق احمد، ظفر احمد کمالی اور دیگر کا میرپور خاص میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب
میرپورخاص: ۔۔۔08، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ سیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے،گیارہ مئی حق پرستوں کی فتح کادن ہے اس دن حق پرست عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ظالم جاگیرداروں کوہمیشہ ہمیشہ مستردکرینگے ۔ان خالات کااظہارایم کیوایم کے نامزدحق پرست امیدواروان شبیراحمدقائمخانی،علی حسن قائمخانی،اعجازاحمد،صادق حسن ،شفیق احمد،ظفراحمدکمالی نے میرپورخاص کے سٹلائٹ ٹاؤن گراؤنڈمیں منعقدہ بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔انتخابی جلسہ عام میں میرپورخاص اورقریب وجوارکے شہروں،گاؤں دیہاتوں کے مختلف مذاہب وقومیتوں اوربرادریوں کے عوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔انتخابی جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزدامیدواران نے کہاکہ ایم کیوایم وڈیروں اورجاگیرداروں کی جماعت نہیں بلکہ غریب متوسط کے جماعت ہے جو35سالوں سے حق پرست عوام کی بے لوث خدمت کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیلاب میں وڈیروں اور جاگیرداروں نے اپنی زمینیں بچانے کیلئے میرپورخاص شہرکوپانی میں ڈوبودیالیکن ایم کیوایم نے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بے لوث خدمت کی اوران کے دکھ دردمیں بھرپورساتھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ بڑے بڑے سورماآئے جنہوں نے کہاکہ الطاف حسین کاچپٹرختم ہوگیاوقت نہیں انہیں مٹادیالیکن الطاف حسین کانام آج بھی نہ صرف میرپورخاص بلکہ پوری دنیابھرمیں موجودہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ کاررواں رکے کانہیں بلکہ آگے بڑھتارہے گااوراس وقت آگے بڑھتارہے گاجب تک ملک غریبوں کی حقیقی حکمرانی قائم نہ ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ آج ملک میں بجلی،پانی،گیس کابحران ہے عوام زندگی کی بنیادی ضرورت صحت اورتعلیم سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرعوام کواپنی حالت بدلنی ہے توانہیں اپنے ووٹ کی طاقت سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عام لوگوں کوحق پرست امیدوارنامزدکیااورانہیں ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں پہنچایا۔قائدتحریک جناب الطاف حسین نے تمام قومیتوں اورمذاہب کویکجاکرکے متحدہ کی شکل میں جوگلدستہ بنایاہے اس کی روشن مثال اس پنڈال میں موجودہے جہاں تمام مذاہب اورقومیتوں وبرادریوں سے تعلق رکھنے والے عوام موجودہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں قائد تحریک الطا ف حسین نے ان حلقوں سے نامزدکیاہے جہاں بڑے بڑے وڈیرے اورجاگیردارالیکشن لڑرہے ہیں جوانتہائی طاقتورہیں لیکن ہمیں قوی یقین ہے کہ جیت ہماری ہوگی کیونکہ میرپورخاص الطاف حسین کے چاہنے والوں کاشہرہے ۔انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت نے جوریکارڈترقیاتی کام مکمل کیے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔انہوں نے میر پور خاص کے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ گیارہ مئی ’’پتنگ ‘‘کے نشان پرمہرلگاکرحق پرستوں کوکامیاب بنائیں اورگھروں سے نکل کراپناووٹ کاسٹ کرناہوگا۔جلسہ کے شرکاء سے میرپورخاص زونل کمیٹی کے انچارج فریدخان نے بھی مختصرخطاب کیاشرکاء کی بھرپورتعدادمیں شرکت پران کاشکریہ اداکیا۔اس موقع پرشرکاء نے تنجوسائیں منجوسائیں ۔۔۔ الطاف سائیں،تنجوبرامنجوبررا۔۔۔الطاف برراالطاف بررا،تہی جان مئی جان۔۔۔الطاف جان الطاف جان،جئے الطا ف ،جئے متحدہ کے نعرے لگائے۔نامزدحق پرست امیدواروں کواپنی مکمل حمایت کایقین دلایا۔اس موقع پرمیرپورخاص کی مارواڑی برادری کے دوست محمدمارواڑی نے اپنے خاندان اوربرادری کی جانب سے حق پرست امیدواروں کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔