اے آر وائی نیوز چینل کے روح رواں حاجی جان محمد کی اہلیہ محترمہ مریم بائی کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
مرحومہ کے سوگوار لواحقین اور اے آر وائی نیوز چینل کے عہدیداران اورعملے کے اراکین سے الطاف حسین کی دلی تعزیت
لندن۔۔۔18،اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اے آر وائی نیوز چینل کے روح رواں حاجی جان محمد کی اہلیہ محترمہ مریم بائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین اور اے آر وائی نیوز چینل کے عہدیداران اور عملے کے اراکین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنا ن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔ (آمین)