Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل شفقت محمود سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی گفتگو


تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل شفقت محمود سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی گفتگو
 Posted on: 5/7/2013 1
تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل شفقت محمود سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی گفتگو
تحریک انصاف کے سربراہ جناب عمران خان کی خیریت دریافت کی
دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو جلد از جلد صحت دے تاکہ وہ اپنی جماعت کی قیادت کرنے کے لئے جلد از جلد میدان میں آسکیں
لندن ۔۔7مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے منگل کی شب تحریک انصاف کے مرکزی سیکر یٹری جنرل شفقت محمود سے فون پر گفتگو کی اور ان سے تحریک انصاف کے سربراہ جناب عمر ان خان کی خیر یت دریافت کی۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ اس دلخراش اور افسوسناک حادثے پر میں تحریک انصاف کے ایک ایک رہنماء کارکن ہمدرد اور عمران خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں او رتمام پاکستانیوں سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ قوم کے ہیرو اور قومی لیڈر عمران خان کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو جلداز جلد صحت دے تاکہ وہ دوبارہ اپنی جماعت کی رہنمائی اور قیادت کرنے کے لئے جلد ازجلد میدان میں آسکیں۔ شفقت محمود نے اس موقع پر ہمدردی اور بھر پور یکجہتی کرنے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا ۔ 

12/23/2024 4:53:16 PM