اللہ تعالیٰ عمران خان کو جلد صحت کاملہ عطا کرے تاکہ وہ اپنی سیاسی سرگرمیاں بھرپور طریقہ سے جاری رکھ سکیں، الطاف حسین
حق پرست عوام ،عمران خان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔07مئی2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لاہور میں لفٹ سے گرنے کے باعث تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران، کارکنان اور ہمدرد دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو جلد صحت کاملہ عطا کرے تاکہ وہ اپنی سیاسی سرگرمیاں بھرپور طریقہ سے جاری رکھ سکیں۔جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں، بہنوں ، بزرگوں اور کارکنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ عمران خان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں۔