Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جعفریہ الائنس ، ھیتہ امامیہ مساجد پاکستان ، مرکزی تنظیم عزا ء کراچی ، انجمن ذاکرین امامیہ کے عہدیداران سمیت 150سے زائد امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز اور ماتمی انجمنوں کے نمائندوں نے عام انتخابات میں ایم کیوایم کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کردیا


جعفریہ الائنس ، ھیتہ امامیہ مساجد پاکستان ، مرکزی تنظیم عزا ء کراچی ، انجمن ذاکرین امامیہ کے عہدیداران سمیت 150سے زائد امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز اور ماتمی انجمنوں کے نمائندوں نے عام انتخابات میں ایم کیوایم کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کردیا
 Posted on: 5/7/2013 1
جعفریہ الائنس ، ھیتہ امامیہ مساجد پاکستان ، مرکزی تنظیم عزا ء کراچی ، انجمن ذاکرین امامیہ کے عہدیداران سمیت 150سے زائد امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز اور ماتمی انجمنوں کے نمائندوں نے عام انتخابات میں ایم کیوایم کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کردیا
الطاف حسین نے ہر قسم کی مصلحت کو بالائے طاق رکھا اور آج بھی دہشت گردی کے خلاف اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں ، علامہ عباس کمیلی 
ایم کیو ایم جیسی حق پرست سیاسی جماعت ہی یزیدی اور طاغوتی طاقتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کو یقینی بناسکتی ہے، مولانا اکرم حسین ترمذی ، سلمان مجتبیٰ ، مولانا نثار قلندری اور علامہ علی کرار نقوی 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں اہل تشیع علمائے کرام ، امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز اور ماتمی انجمنوں کے اجتماع سے خطاب 
کراچی۔۔۔۔۔7مئی، 2013ء
جعفریہ الائنس کے صدر علامہ عباس کمیلی ، ھیتہ امامیہ مساجد پاکستان کے صدر مولانا اکرام حسین ترمذی ، مرکزی تنظیم عزا کراچی کے صدر سلمان مجبتیٰ ، انجمن ذاکرین امامیہ کے صدر مولانا نثار قلندری اور معروف شیعہ عالم علامہ علی کرار نقوی سمیت 150سے زائد امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز اور ماتمی انجمنوں کے نمائندوں نے عام انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزدامیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم علماء کمیٹی کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ علمائے کرام کے ایک بڑے اجتماع سے اپنے خطاب میں کیا ۔اجتماع میں مذہبی اسکالر، دانشوروں اور حق پرست امیدواروں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب ،، سابق رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی ، حق پرست امیدواران محترمہ کشور زہرہ ، علی رضا عابدی ، انور رضا نقوی اور محترمہ ثمن نے بھی اظہار خیال کیا ۔ اجتماع کے شرکاء سے اپنے خطاب میں جعفریہ الائنس کے صدر علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ ا یم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ہر طرح کی مصلحت کو با لائے طاق رکھتے ہوئے ہمیشہ حق گوئی اور بے باکی سے باطل قوتوں کے سامنے صدائے حق بلند کی ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے باوجود آج بھی جوانمردی سے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب باطل قوتوں اوران کے زیر اثرنام نہاد مذہبی جماعتوں نے ایک مخصوص مکتبہ فکر کے لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تو جناب الطاف حسین وہ واحد رہنما تھے جنہوں نے اس ظلم کے خلاف آواز بلند کی جس پر میں اپنی تنظیم اور پوری ملت کی جانب سے جناب الطاف حسین کا مشکور ہوں ۔انہوں نے جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو 11مئی کو منعقد ہونے والے انتخابات میں اپنی اور اہل تشیع حضرات کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اجتماع سے ھیتہ امامیہ مساجد پاکستان کے صدر مولانااکرام حسین ترمذی ، مرکزی تنظیم عزا ء کراچی کے صدر سلمان مجتبیٰ، انجمن ذاکرین امامیہ کے صدر مولانا نثار قلندری اور علامہ علی کرارنقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم آج بھی متحدو منظم ہوکر متحدہ قومی موومنٹ پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ ہم پرامید ہیں کہ ایم کیو ایم جیسی حق پرست سیاسی جماعت ہی یزیدی اور طاغوتی طاقتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کو یقینی بناسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایم کیو ایم کے شانہ بشانہ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف اس کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم ہر طرح کی مذہبی اور فقہی تفریق سے بالاتر ہوکر انسانی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ ہم جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم ملک کی وہ واحد نمائندہ جماعت ہے جس میں ملک میں رہنے والے تمام افراد کی واضح نمائندگی موجود ہے اورملک بھر میں کسی بھی طبقہ فکر پر کوئی ظلم ہو ایم کیو ایم اس کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی جس عفریت کا شکار ہے اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ شدت پسندی اور انتہاء پسندی کے خلاف جناب الطاف حسین اورایم کیو ایم کے خدشات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ۔اجتماع سے سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی سید حیدرعباس رضوی، نامزد حق پرست امیدواران ، محترمہ کشور زہرہ ، انوررضا نقوی، علی رضا عابدی اور محترمہ ثمن زہرہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ملک میں پرامن انقلاب برپا کرکے غریب اور متوسط طبقے کے محروم اور مظلوم عوام کو انکے جائز حقوق دلانے کی راہ میں کسی مصلحت اور رکاوٹ کو برداشت نہیں کریگی اور پاکستان کو دنیا بھر میں ایک اعتدال پسند ، ترقی یافتہ ملک اور عوام کو اقوام عالم میں ایک ترقی یافتہ اورمہذب قوم کے طور پر پیش کریگی۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور انتہاء پسندانہ کارروائیوں کے خلاف سب متحد ہیں اوراب دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں ۔ 



12/23/2024 4:15:45 PM