ایبٹ آباد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا
رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے میزائل چوک منڈیاں پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں ایمبولنس کی چابی متعلقہ ذمہ داران کو پیش کی
ایبٹ آباد۔۔۔7، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ملک میں عوامی خدمت کے جذبے کے فکر و فلسفے کے تحت ایبٹ آباد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا گیا ۔ اس سلسلے میں میزائل چوک منڈیاں کے مقام پر افتتاحی تقریب ہوئی جس میں ایبٹ آباد کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے ایمبولینس کی چابی خدمت خلق فاؤنڈیشن ایبٹ آباد کے ذمہ داران کے حوالے کی اور انہیں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کا درس دیا ۔ اس موقع پر ، صبوبائی تنظیمی کمیٹی KKGBانچارج و اراکین اور ایبٹ آباد زون کے انچارج و ارکان بھی موجود تھے ۔ ایبٹ کے عوام کی خدمت کیلئے ایمبولینس عطیہ کرنے پر عوام نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کااظہار کیا اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے دائرہ کار میں توسیع اور جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے دعا بھی کی ۔