Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کا پریٹوریا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کا پریٹوریا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 5/7/2013 1
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کا پریٹوریا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت
مظاہرین پاکستان میں مذہبی انتہاء پسندی اور طالبانائزیشن کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاتے رہے
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داروں نے پاکستان ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری کو یاداشت پیش کی

پریٹوریا۔۔۔7،مئی 2013ء

ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے زیراہتمام پاکستان میں لبرل اورروشن خیال جماعتوں پردہشت گردی اور بم دھماکوں کے خلاف پریٹوریامیں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدرد پاکستانیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شریک تھے۔مظاہرے میں ایم کیوایم کے کارکنان کی بڑی تعداد نے جوہانسبرگ سے بھی شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان اورایم کیوایم کے پرچم تھام رکھے تھے ۔ بیشترشرکاء پلے کارڈز اور بینرز کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے ۔ پلے کارڈز اور بینرز پر ایم کیوایم کے دفاتر پر بم دھماکوں، پاکستان کی لبرل جماعتوں کے خلاف دہشت گردی اور بے گناہ شہریوں کے قتل کے حوالہ سے اردو اورانگریزی زبان میں مذمتی کلمات تحریر تھے۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین خصوصاً خواتین اور بچوں کا جوش وخروش قابل دید تھا۔احتجاجی مظاہرہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا اس دوران مظاہرے کے شرکاء بلند آواز سے ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کے حق میں اورپاکستان میں مذہبی انتہاء پسندی اور طالبانائزیشن کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاتے رہے جس سے علاقے کی فضائیں گونجتی رہیں اور احتجاجی مظاہرہ مقامی شہریوں کی نگاہوں کامرکز بنارہا۔مظاہرین کی جانب سے مقامی شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے جن میں ایم کیوایم سمیت پاکستان کی لبرل جماعتوں کے انتخابی دفاتر پر بم دھماکوں، بے گناہ شہریوں کے شہید وزخمی ہونے ، طالبان کی حامی جماعتوں کو اقتدار میں لانے اور جمہوریت وترقی پسند جماعتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی سازش کی مختصر تفصیل تحریر تھی۔ بعدازاں ایم کیوایم کے ذمہ داروں نے پاکستان ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری مسٹر حسن کو یاداشت بھی پیش کی۔






12/23/2024 4:44:24 PM