Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہنگو کی تحصیل دو آبہ کے مرکزی بازار میں جے یو آئی (ف) کے امیدوار مفتی سید جانان کے قافلے کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کاشدید اظہار مذمت


ہنگو کی تحصیل دو آبہ کے مرکزی بازار میں جے یو آئی (ف) کے امیدوار مفتی سید جانان کے قافلے کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کاشدید اظہار مذمت
 Posted on: 5/7/2013 1
ہنگو کی تحصیل دو آبہ کے مرکزی بازار میں جے یو آئی (ف) کے امیدوار مفتی سید جانان کے قافلے کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کاشدید اظہار مذمت
دہشت گرد کسی کے دوست نہیں اور ظلم ، جبر ، بربریت کے ذریعے نام نہاد شریعت کا ملک پر نفاذ اور حکومت پر قبضہ چاہتے ہیں ، الطاف حسین
جے یو آئی (ف) کے امیدوار مفتی سید جانان کے زخمی ہونے پر الطاف حسین کااظہار تشویش ، شہید افراد کےایصال ثواب اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی
لندن۔۔۔7، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہنگو کی تحصیل دو آبہ کے مرکزی بازار میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مفتی سید جانان کے قافلے کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد کے شہید اور جے یو آئی کے امیدوار مفتی سید جانان سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ تین صوبوں میں دہشت گرد بم دھماکے اورقتل و غارتگری کے ذریعے انتخابی عمل کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور جمہوریت پسند ، روشن خیال اور لبرل جماعتوں کے بعد اب مذہبی جماعتوں کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کے آئینی ، قانونی اور اسلامی حق سے محروم کر دینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی (ف) امیدواروں سمیت معصوم و بے گناہ افراد کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد کسی کے دوست نہیں ہوسکتے اور یہ ظلم ، جبر اور بربریت کے ذریعے نام نہاد شریعت کا ملک پر نفاذ اور حکومت پر قبضہ چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ باشعور عوام نام نہاد کلاشنکوفی اور ڈنڈا بردار شریعت کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے اور دہشت گردوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے جے یو آئی کے امیدوار مفتی سید جانان کے بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے پر گہری تشویش کااظہار کیا اورجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، رہنماؤں اور کارکنوں سے بم دھماکے کی کارروائی پر دلی ہمدردی اور افسوس کااظہار کیا ۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور جے یو آئی (ف) کے امیدوار مفتی سید جانان سمیت دیگر زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہنگو کی تحصیل دو آبہ کے مرکزی بازار میں جے یو آئی (ف) کے امیدوار کے قافلے کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، دہشت گردی کی روک تھام ، آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے انعقاد اور دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے فی الفور عملی نوعیت کے اقدامات کئے جائیں اور عام انتخابات کو دہشت گردوں کے ہاتھوں ہائی جیک ہونے کا عمل فی الفور بند کرایاجائے ۔ 

12/23/2024 4:26:00 PM