Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لبرل ازم کو امریکہ کی غلامی قراردینے والے اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ؐ کی تعلیمات کی خلاف ورزی کررہے ہیں، محمد انور


لبرل ازم کو امریکہ کی غلامی قراردینے والے اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ؐ کی تعلیمات کی خلاف ورزی کررہے ہیں، محمد انور
 Posted on: 5/7/2013 1
لبرل ازم کو امریکہ کی غلامی قراردینے والے اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ؐ کی تعلیمات کی خلاف ورزی کررہے ہیں، محمد انور
اللہ تعالیٰ، نبی آخرالزماںؐ ، اہل بیت اور صحابہ کرامؓ کی تعلیمات پر چلنے والوں کو امریکہ کا غلام قراردینا اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے
قرآن مجید میں ایسے ہی منافقین پر لعنت بھیجی گئی ہے اورانہیں زمین پرفسادپیدا کرنے والا قراردیا گیا ہے

لندن۔۔۔7،مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انورنے کہاہے کہ لبرل ازم کو امریکہ کی غلامی قراردینے والے اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ؐ کی تعلیمات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ احترام انسانیت، مذہبی رواداری ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اخوت، محبت اور بھائی چارے کی بات کرنا امریکہ کی غلامی نہیں بلکہ حکم الہی اور نبی آخرالزماںؐ ، اہل بیت اور صحابہ کرامؓ کی تعلیمات ہیں اور جوعناصران تعلیمات پر چلنے والوں کو امریکہ کا غلام قراردے رہے ہیں وہ نہ صرف اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کررہے ہیں بلکہ پاکستان کے سادہ لوح عوام کو گمراہ بھی کررہے ہیں اورقرآن مجید میں ایسے ہی منافقین پر لعنت بھیجی گئی ہے اورانہیں زمین پرفسادپیدا کرنے والا قراردیا گیا ہے ۔محمد انور نے کہاکہ قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ ’’ تمہارا دین تمہارے ساتھ ، میرادین میرے ساتھ‘‘، ایک اورجگہ ارشادباری تعالیٰ ہے کہ ’’ دین میں کوئی جبرنہیں‘‘۔ قرآن مجیدکی تعلیمات کے مطابق قائد تحریک جناب الطاف حسین بھی تمام مذاہب اور تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والوں کو ایک دوسرے کے احترام کا درس دے رہے ہیں اوریہی لبرل ازم ہے ۔محمد انور نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے معصوم عوام کوگمراہ کرنے اور دین اسلام کی تعلیمات کی خلاف ورزی کرنے والی جماعت کے نمائندوں کو نااہل قراردیا جائے اوراس جماعت کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے ۔


12/23/2024 4:20:04 PM