Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جئے سندھ قومی محاذمذہبی انتہاپسندی اورطالبانائزیشن کے خلاف پرامن جدوجہدمیں ایم کیوایم کے ساتھ ہے ۔ ڈاکٹرمیر عالم مری، جنرل سیکریٹری جئے سندھ قومی محاذ


 Posted on: 5/7/2013 1
جئے سندھ قومی محاذمذہبی انتہاپسندی اورطالبانائزیشن کے خلاف پرامن جدوجہدمیں ایم کیوایم کے ساتھ ہے ۔ ڈاکٹرمیر عالم مری، جنرل سیکریٹری جئے سندھ قومی محاذ
سندھ دھرتی میں مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ڈاکٹرمیرعالم مری 
جئے سندھ کے رہنماڈاکٹرمیرعالم مری کی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی سے فون پر گفتگو، بم دھماکوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت پر اظہارتعزیت
دہشت گردعناصرچاہے کتنی دہشت گردی کرلیں ،ہمارے حوصلوں کوپست نہیں کرسکتے۔مصطفےٰ عزیزآبادی 
سندھ امن کی دھرتی ہے اور سندھ کے مستقل باشندے سندھ دھرتی کومذہبی انتہاپسندوں کے ہاتھوں میں جانے نہیں دیں گے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی 
لندن ۔۔۔7مئی 2013ء
جئے سندھ قومی محاذ کراچی میں ایم کیوایم اوردیگرلبرل جماعتوں کے خلا ف ہونے والے بم دھماکوں اوردہشت گردی کی شدیدمذمت کرتی ہے اور مذہبی انتہاپسندی اورطالبانائزیشن کے خلاف پرامن جدوجہدمیں ایم کیوایم کے ساتھ ہے ۔ یہ بات جئے سندھ قومی محاذ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹرمیر عالم مری نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹرمیر عالم مری نے گزشتہ چند روزکے دوران ہونے والے بم دھماکوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت پرایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے تمام رہنماؤں اورکارکنوں سے دلی افسوس کااظہار کیا۔ڈاکٹرمیرعالم مری نے کہاکہ سندھ شاہ لطیف کی دھرتی ہے جس نے ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورمذہبی رواداری کادرس دیاہے اور اس دھرتی میں مذہبی انتہاپسندی اور دہشت گردی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ڈاکٹرمیرعالم مری نے طالبانائزیشن کے خلاف اپنی تنظیم کی جانب سے ایم کیوایم کوہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ایم کیوایم ایک امن پسندجماعت ہے جو جیو اورجینے دو کے اصول پریقین رکھتی ہے ،ایم کیوایم قرآن مجیداورنبی کریم ؐ کی تعلیمات کے مطابق سندھ سمیت پورے ملک میں مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جدوجہدکررہی ہے اسی لئے وہ عناصر جو دہشت گردی پر یقین رکھتے ہیں وہ ایم کیوایم کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے اس عزم کودہرایاکہ دہشت گردعناصرچاہے کتنی دہشت گردی کرلیں ،ایم کیوایم کے کارکنوں کے حوصلوں کوپست نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ سندھ امن کی دھرتی ہے اور سندھ کے مستقل باشندے سندھ دھرتی کومذہبی انتہاپسندوں کے ہاتھوں میں جانے نہیں دیں گے۔


12/23/2024 5:16:24 PM