جماعت اسلامی پر فی الفور پابندی عائد کی جائے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد
جماعت اسلامی کے کارکنوں سے برآمدہونے والے 90ہزار بیلٹ پیپرزکھلی دھاندلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
خدشہ ہے جماعت اسلامی نے کراچی میں بھی دھاندلی کی غرض سے کہیں مزید بیلٹ پیپر ز چھپوا کر نہ رکھے ہوں
سیاسی ومذہبی جماعتوں کے سربراہان، کارکنان و عوام نام نہاد مذہبی جماعت کا مکمل بائیکا ٹ کریں، سلیم شہزاد کی اپیل
لندن ۔۔7مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے عام انتخابات میں دھاندلی کامنصوبہ بنالیا ہے اور لوئردیرکے علاقے چکدرہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے قبضہ سے برآمدہونے والے 90ہزار جعلی بیلٹ پیپرز نے جماعت اسلامی کی جانب سے بنائے گئے دھاندلی کے منصوبوں کوبے نقاب کردیاہے لہٰذا الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ بیلٹ پیپرز برآمد ہونے کے معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جماعت اسلامی پر فی الفور پابندی عائد کرے ۔ ایک بیان میں سلیم شہزاد نے کہا کہ جماعت اسلا می عوام کے ہاتھوں باربار مستردکئے جانے اورمسلسل بری طرح شکست کھانے کے بعددھاندلی کے اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے کیونکہ اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ ہمیشہ کی طرح ان انتخابات میں بھی عوام اس کو بری طرح مستردکردینگے لہٰذا جماعت اسلامی نے جعلی ووٹ بھگتانے کیلئے پہلے سے ہی بیلٹ پیپرپرنٹ کروالئے ہیں اس جماعت کے کارکنان سے لوئردیرکے علاقے چکدرہ میں 90 ہزار جعلی بیلٹ پیپربرآمد ہوئے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں یقینی ناکامی کے سبب بوکھلاہٹ کا شکا ر ہے۔ سلیم شہزاد نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ دیرمیں جماعت اسلامی کے کارکنان سے بیلٹ پیپرزبرآمدہونے کے معاملہ کافوری نوٹس لیتے ہوئے جماعت اسلامی پرفی الفور پابندی عائد کی جائے اوراس بات کی بھی تحقیقات کی جائے کہ اس جماعت نے لوئر دیر کی طرح کراچی میں بھی دھاندلی کی غرض سے کہیں مزید بیلٹ پیپر ز چھپوا کر نہ رکھے ہوں۔انہوں نے دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے سربراہان کارکنان و عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ ملک دشمن جماعت اسلامی کا مکمل بائیکا ٹ کریں۔