حق پرست عوام گیارہ مئی کو’’پتنگ‘‘کے نشان پرمہرلگاکرحق پرستوں کوبھاری اکثریت کامیاب کرائیں،نامزدحق پرست امیدواران متحدہ قومی موومنٹ واحدجماعت ہے جوعوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے
ساجدوہاب خانزادہ،حق نوازقائم خانی اورمقبول حسین اوٹھوکاٹنڈوالہیارمیں انتخابی جلسہ عام سے خطاب
ٹنڈوالہیار:۔۔۔۔(بیورو رپورٹر)
این اے 223سے نامزدحق پرست امیدوارساجدوہاب خانزادہ ،پی ایس 51سے نامزدحق پرست امیدوارحق نوازقائم خانی اورپی ایس 52سے نامزدحق پرست امیدوارمقبول حسین اوٹھونے کہاہے کہ ٹنڈوالہیارکے حق پرست عوام گیارہ مئی کو’’پتنگ‘‘کے نشان پرمہرلگاکرحق پرستوں کوبھاری اکثریت کامیاب کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جوعوام کی بے لوث خدمت پریقین رکھتی ہے اوربلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت ہی ایم کیوایم کا نصب العین ہے۔یہ بات انہوں نے ٹنڈوالہیارکے بی بی مریم چلڈرن گراؤنڈمیں بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔جلسہ عام میں ٹنٖڈوالہیارکے حق پرست عوام بزرگو،نوجوانوں،خواتین،بچیاں اورطلبہ وطالبات کے علاوہ معززین شہرنے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورنامزدحق پرست امیدواروں کواپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔جلسہ میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،رکن رابطہ کمیٹی جاویدکاظمی،سندھ تنظیمی کمیٹی اورٹنڈوالہیارزونل کمیٹی کے انچارج واراکین موجود تھے ۔نامزدامیدواران نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کانظریہ مظلوم ومحکوم عوام کے حقوق کاحصول ہے ،الطاف حسین چاہتے ہیں کہ مڈل کلاس کے لوگ اسمبلیوں میں پہنچایا اورغریب ومتوسطہ طبقے کے حقوق کی بات کی۔انہوں نے قائدتحریک الطا ف حسین کاختم کرناچاہتے ہیں جہاں غریب کوعدل وانصاف،صحت وصفائی اور بنیادی ضرورت میسرنہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے بات کی 98فیصدمظلوم ومحکوم طبقے کے حقوق کی بات کی،انہوں نے کہاکہ جولوگ کہتے ہیں کہ ٹنڈوالہیارہماری جاگیرہے اوریہاں65سالوں سے ہماراقبضہ ہے گیارہ مئی کوٹنڈوالہیارکے عوام پتنگ کے نشان پرمہرلگاکرانہیں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مستردکردینگے ۔ انہوں نے کہاکہ جاگیرداروں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں مزیداضافہ کیا۔ متحدہ قومی موومنٹ واحدجماعت ہے جوعوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے جس کاپیغام ملک کے گوشے گوشے میں تیزی سے پھیل چکاہے اورلوگ جان چکے ہیں کہ اگران کے مسائل کوئی حل کرنیوالاہے تووہ صرف الطاف حسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت نے کراچی اورحیدرآبادمیں ریکارڈترقیاتی کام کرواکران شہروں کی تقدیربدل دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ٹنڈوالہیارکے عوام کوتحائف دیئے ہیں اب عوام کی باری ہے کہ وہ گیارہ مئی کوپتنگ کے نشان پرمہرلگاکراس شہرکی تقدیربدل دینگے ۔انہوں نے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ گیارہ مئی کوپتنگ کے نشان پرمہرلگاکرحق پرست امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔