ایم کیوایم نے کسی جماعت سے کہیں کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کیا،الطاف حسین
ٹنڈوالہیار:۔۔۔۔(بیورورپورٹر)
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کاکسی جماعت سے کہیں کوئی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں ہوانہیں ہوا۔یہ بات انہوں نے ٹنڈوالہیار،عمرکوٹ اور ٹھٹھہ سجاول میں انتخابی جلسوں سے بیک وقت خطاب کے دوران کیا۔جلسوں میں ٹنڈوالہیار،عمرکوٹ اورٹھٹھہ سجاول کے حق پرست عوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی جن میں بزرگ،نوجوان،خواتین،طلبہ وطالبات کے علاوہ معززین شہرکی بڑی تعدادشامل تھیں۔جناب الطاف حسین نے ٹھٹھہ سجاول،عمرکوٹ اورٹنڈوالہیارکے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس اسی اطلاعات آرہی ہونگی کہ ایم کیوایم نے کچھ جگہوں پرسیٹ ایڈجسمنٹ کرلی ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ ایم کیوایم نے کسی جماعت سے کہیں کوئی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کیاہے یہ سب اطلاعات بے بنیاداورمن گھڑت ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کوئی کام چھپ کرنہیں کرتی ہے اورجوکرتی ہے وہ ڈھنکے کی چوٹ پرکرتی ہے اگرایم کیوایم کہیں کوئی ایڈجسمنٹ کریگی تواس کااعلان کریگی۔