ٹنڈوالہیارمیںآتش بازی کاخوبصورت مظاہرہ،عوام کی دلچسپی
ٹنڈوالہیار:۔۔۔۔(بیورو رپورٹر)
ایم کیوایم کے زیراہتمام ٹنڈوالہیارمیں حق پرست امیدواروں کے انتخابی جلسے میں ایم کیوایم ٹنڈوالہیارکی جانب سے آتش بازی کاخوبصورت مظاہرہ کیاگیااورمختلف رنگوں کے سینکڑوں گولے فضاء میں چھوڑے گئے جنہوں نے فضاء میں رنگ بکھردیئے۔آتش بازی کاخوبصورت مظاہرہ جناب الطاف حسین کے خطاب کے اختتام کے کیاگیا جس میں ٹنڈوالہیارکے عوام نے گہری دلپچسپی ظاہرکی اورپنڈال اورپنڈال کے باہرموجودعوام نے خصوصاًنوجوانوں نے اپنے موبائل سے آتش بازی کے خوبصورت مظاہرہ کوریکارڈ بھی کیا۔