گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں میں شدید زخمی ہونے والےمعصوم بچے شہریار کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔6 مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ روزایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کے قریب یونٹ153میں ہونے والے بم دھماکو ں کے نتیجے میں شیدید زخمی ہونے والے پانچ سالہ معصوم بچے شہریار ولد جاوید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ شہید کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے(آمین)