Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگراں حکومتیں انتہا پسند مذہبی جماعت کے سربراہ کی دھمکی کا نوٹس لیں، محمد انور


الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگراں حکومتیں انتہا پسند مذہبی جماعت کے سربراہ کی دھمکی کا نوٹس لیں، محمد انور
 Posted on: 5/5/2013 1
الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگراں حکومتیں انتہا پسند مذہبی جماعت کے سربراہ کی دھمکی کا نوٹس لیں، محمد انور
انتہا پسند جماعت کے سربراہ نے جلسہ میں اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 11، مئی کو صبح سویرے ’’تسبیح‘‘ لیکر نکلیں انتہا پسند مذہبی جماعت تسبیح کو بطور کوڈ ورڈ (Code Word) استعمال کرتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس جماعت کے دہشت گرد جدید اسلحہ لیکر نکلیں
۔11،مئی کو شہر کا امن و امان تباہ کرنے کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے
لندن۔۔۔5،مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم، کمیشن کے دیگر اراکین اور نگراں وفاقی وصوبائی حکومتوں سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ اس دھمکی کاسختی سے نوٹس لیں جو ایک انتہاء پسند مذہبی جماعت کے سربراہ نے آج جناح پارک کراچی میں اپنی جماعت کے ایک جلسہ میں دی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں محمد انور نے کہاکہ ملک بھر میں دھماکے کرنے والے ، طالبات کے اسکولوں ، مساجدوامام بارگاہوں اور مزارات کو بموں سے اڑانے والے دہشت گردوں کی اس مرکزی نمائندہ جماعت کے سربراہ نے اتوا رکو کراچی کے جناح پارک میں اپنے کارکنوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ 11،مئی کو صبح سویرے اپنے گھروں سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ’’تسبیح ‘‘ لیکرنکلیں ۔ 
محمد انور نے کہاکہ تسبیح کی اصلاح یہ انتہا پسند مذہبی جماعت بطور کوڈ ورڈ(Code Word) استعمال کرتی ہے جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس جماعت کے دہشت گرد ، جدیدترین ہتھیار ، بم ، راکٹ اور ان میں استعمال کیا جانے والا گولہ بارود بھاری تعداد میں لیکر نکلیں۔ اس انتہاء پسند مذہبی جماعت کے سربراہ نے کوڈورڈز میں اپنے سفاک عسکری ونگ الشمس ، البدراور تھنڈراسکواڈ کے دہشت گردوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ تسبیح کی جگہ جدید ہتھیار اورتسبیح کے دانوں کی طرح ڈھیر ساری گولیاں لیکر الیکشن والے دن نکلیں اور سارے شہر کو خون میں نہلادیں۔محمد انور نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ، نگراں حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس انتہاء پسند مذہبی جماعت کی جانب سے کراچی میں 11،مئی کو وسیع پیمانے پر خوں ریزی کے منصوبوں کا سختی سے نوٹس لیں ، شہر کراچی کے معصوم عوام کی جان ومال کا تحفظ کریں اور شہرکاامن وامان تباہ کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

12/23/2024 4:16:44 PM