جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنایا ہے۔ گلفراز خان خٹک
لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے قبضہ سے برآمد ہونے والے 90 ہزار بیلٹ پیپر زنے جماعت اسلامی کے دھاندلی کے منصوبوں کو بے نقاب کردیا ہے
جماعت اسلامی عوام کے ہاتھوں بار بار مسترد کئے جانے کے بعد دھاندلی کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے
جماعت اسلامی کے افراد کے قبضہ سے بیلٹ پیپرز برآمد ہونے کے معاملہ کا فوری نوٹس لیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔ 5 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفرازخان خٹک نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کامنصوبہ بنایا ہے اور لوئردیرکے علاقے چکدرہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے قبضہ سے برآمدہونے والے 90ہزار بیلٹ پیپر نے جماعت اسلامی کے دھاندلی کے منصوبوں کوبے نقاب کردیاہے ۔اپنے بیان میں گلفرازخان خٹک نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کے ہاتھوں باربار مستردکئے جانے اورمسلسل بری طرح شکست کھانے کے بعددھاندلی کے اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے۔جماعت اسلامی کواچھی طرح معلوم ہے کہ سابقہ انتخابات کی طرح ان انتخابات میں بھی عوام اسے بری طرح مستردکردینگے اوراسے ووٹ نہیں دینگے لہٰذا جماعت اسلامی نے جعلی ووٹ بھگتانے کیلئے پہلے سے ہی بیلٹ پیپرپرنٹ کروالئے ہیں اورلوئردیرکے علاقے چکدرہ میں جعلی 90 ہزار بیلٹ پیپربرآمد ہوئے ہیں ۔ جن افرادسے یہ بیلٹ پیپر برآمد ہوئے ہیں ان میں ایک جماعت اسلامی کاکارکن شامل ہے ۔ گلفراز خٹک نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ دیرمیں جماعت اسلامی کے افرادکے قبضہ سے بیلٹ پیپربرآمدہونے کے معاملہ کافوری نوٹس لیاجائے اوراس کھلی دھاندلی میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی کی جائے ۔