Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کہوٹہ کے سائنس دانوں نے مسلح افواج کے ساتھ ملکر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، طارق جاوید


کہوٹہ کے سائنس دانوں نے مسلح افواج کے ساتھ ملکر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، طارق جاوید
 Posted on: 5/5/2013 1
کہوٹہ کے سائنس دانوں نے مسلح افواج کے ساتھ ملکر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، طارق جاوید
ایٹمی دھماکے کرنے کے دعوے کرنے والے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے اور ایٹمی دھماکے کرنے میں، کھوکھلے دعوے کرنے والوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہے
کراچی ۔۔۔5، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاوید نے کہاہے کہ جو عناصر یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انہوں نے صرف کرکٹ ہی نہیں کھیلی بلکہ ایٹمی دھماکے بھی کیے ہیں، وہ قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ایک بیان میں طارق جاوید نے کہاکہ مکروفریب اور کھوکھلے دعوے کرنے والے قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں اورانہیں قوم سے جھوٹ بولتے ہوئے شرم تک نہیں آتی ۔ان دھوکہ باز عناصر نے آج بھی قوم کو اپنا ہاری ، کسان اور مزدورسمجھ رکھا ہے کہ جب چاہا انہیں اپنی بھٹی میں جھونک دیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایٹمی دھماکے کہوٹہ کے سائنس دانوں نے مسلح افواج کے ساتھ مل کرکئے اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ۔ملک بھر کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ،ان کھوکھلے دعوے کرنے والوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ طارق جاوید نے کہاکہ ایٹمی دھماکے کرنے کی جرات رکھنے والے صرف جیل سے رہائی کی خاطر معافی نامے لکھ کر اورجرنیلوں کے جوتے چاٹ کرمعافی کے خواستگار نہیں ہوتے ۔ نہ ہی معافی مل جانے کے بعد اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر رات کی تاریکی میں خاموشی سے تمام مال ومتاع ، سونا چاندی، روپیہ پیسہ اپنے خاندان اور نوکروں کی فوج کے ساتھ بیرون ملک فرار ہوتے ہیں۔

12/23/2024 5:15:42 PM