جناب الطاف حسین کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کیلئے ایمبولینس شروع کردی گئی
جناب الطاف حسین کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے ایمبولینس کا عطیہ
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمبولینس سروس شروع ہونے پر علاقہ معززین نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا
تصاویر
ڈیرہ اسماعیل خان۔۔۔5؍اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر خد مت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کے لئے ایمبولینس سروس شروع کردی گئی ہے ۔ایمبولینس سروس کاافتتاح ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کیااس موقع پرصوبائی تنظیمی کمیٹی خیبر پختونخوا کے انچارج ارشد سبیل و اراکین کمیٹی،خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے حق پرست نامزد امید وار ان این اے 24سے جنید طارق قریشی ،پی کے 66سے مفتی یحییٰ ،پی کے 68سے ندیم عباس ،پی کے 64سے قیوم قریشی سمیت علاقہ معززین اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موجودتھی۔ تقریب میں موجود علاقہ معززین نے ایمبولینس کا عطیہ دیا جانے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔