Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم پر طالبان حملوں اور روشن خیال جماعتوں کو انتخابی مہم سے روکنے کے خلاف امریکہ میں مظاہروں کا انعقاد


ایم کیو ایم پر طالبان حملوں اور روشن خیال جماعتوں کو انتخابی مہم سے روکنے کے خلاف امریکہ میں مظاہروں کا انعقاد
 Posted on: 5/5/2013 1
ایم کیو ایم پر طالبان حملوں اور روشن خیال جماعتوں کو انتخابی مہم سے روکنے کے خلاف امریکہ میں مظاہروں کا انعقاد 
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام مظاہروں میں کارکنان،ہمدردوں کے ساتھ پاکستانی کمیونیٹی کی بڑی تعداد میں شرکت
مظاہرے وھائٹ حاؤس،UNO ،پاکستان قونصلیٹ اور CNN Center کے سامنے کئے گئے
واشنگٹن ڈی سی : 05-05-2013: 
پاکستان میں ایم کیو ایم کے انتخابی دفاترپر طالبان کے حملوں اور حق پرست امید وار و کارکنان کی ٹارگیٹ کلنگ سمیت روشن خیال سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے ذریعے انتخابی مہم سے روکنے کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام واشنگٹن ڈی سی، نیو یارک، شکاگو، ہیوسٹن، فورٹ لانڈرڈیل، ایٹلانٹا، لاس اینجلس، سانفرانسسکو اور ہوائی میں بڑے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔واشنگٹن ڈی سی میں وھائٹ ہاوس، نیو یارک میں UNO کے سامنے ،لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ اور ایٹلانٹا میں امریکہ کے نامور نشریاتی ادارے CNN کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، چیپٹر انچارجزاور کارکنان و ہمدردوں کے ساتھ قریبی ریاستوں سے آئے ہوئے پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی انتخابات کو پر امن ، صاف اور شفاف بنانے کے حق میں کئے جانے والے ان مظاہروں کی پاکستانی میڈیا کے ساتھ امریکن میڈیا کے نمائندوں نے بھی کوریج کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستان اور ایم کیو ایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ مسلسل ایم کیو ایم پر طالبان کے د ہشت گردحملوں، اعتدال پسند اور روشن خیال جماعتوں کو ان کے آئینی اور جمہوری حق سے محروم رکھنے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر طالبان نا منظور ، انتہاء پسند نہیں ؛روشن خیال پاکستان چاہئے ، الیکشن کے نام پر منی طالبان جماعتوں کا سلیکشن نا منظور ، اورعالمی برادری پاکستان میں صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنائے، جیسے نعرے درج تھے۔وھائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ طالبان کے ذریعے پاکستان مین حقیقی جمہوری قوتوں کا راستہ روک کر دراصل پاکستان کو انتہاء پسندوں اور دہشت گرد ٹولے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لبرل اور پروگریسو جماعتوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کو جہالت ، تاریکی، تباہی اور بربادی کے راستے پر دھکیلا جا رہا ہے جس کی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے پر انتہائی ہولناک اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری روشن خیال جماعتوں کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی گھناؤنی سازش کا نوٹس لے اور پاکستان میں دیرپا امن، شفاف انتخابات اور جمہوری استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔شکاگو میں مظاہرین سے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے خطاب کیا اور ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والی سازشوں اور دہشت گرد کاروائیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ایم کیو ایم کو دہشت گرد کاروائیوں کا نشانہ بنا کر پاکستان کو کمزور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کسی صورت ان مٹھی بھر مذہبی انتہاء پسندوں کے آگے نہیں جھکیں گے اور پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے پاکستان بھر کے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ 11مئی کو ایم کیو ایم کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلا کر انتہاء پسند ایجینڈے کو ملک پر مسلط کرنے کی سازش ناکام بنا دیں ۔ احتجاجی مظاہروں میں شریک بزرگوں ، نو جوانوں ، خواتین اور بچوں کا جوش و خروش قابل دید تھا اور شرکاء اس عزم کا اظہار کرتے نظر آئے کہ وہ کسی صورت پاکستان پر انتہاء پسند جماعتوں کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔نیویارک میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین نے کہا کہ دہشت گرد عناصر تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہے ہیں لیکن حکومت و انتظامیہ اور سیکیوریٹی فورسز کی جانب سے ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔



12/23/2024 5:00:20 PM