ملک میں سب سے بڑی خرابی فیوڈل سسٹم ہے،ڈاکٹرعبدالوہاب خان
سیاسی جماعتوں کے منشورمیں سب سے جامع اوربہترمنشورمتحدہ قومی موومنٹ نے پیش کیا
ایم کیوایم ہی واحدجماعت ہے جس نے جاگیردارانہ نظام کیخلاف عام لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچایا،آغامسعود
ملک کی معاشی صورتحال کی خرابی کی بڑی وجہ سیکورٹی ہے اگرملک میں سیکورٹی ہوگی توملک میں استحکام ہوگا،پروفیسرخالدہ
ایم کیوایم کے منشورمیں لوکل گورنمنٹ باڈی کوبااختیاربنانے اوراس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے بڑی تفصیل سے ذکرہے،ڈاکٹرمستیفض
گریجویٹ فورم کے زیراہتمام ’’سیاسی جماعتوں کامنشوراورالیکشن2013‘‘کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے گریجویٹ فورم کے انچارج ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ اوردیگرمقررین کاخطاب
کراچی ۔۔۔05، مئی2013ء
گریجویٹ فورم کے زیراہتمام سیاسی جماعتوں کا منشوراورالیکشن 2013ء کے عنوان سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کاانعقادکیا گیاجس میں معروف دانشوروں، پروفیسرز ،ڈاکٹرز ، انجینئرز ، تجزیہ نگاروں،کالم نویس،صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی اورچاربڑی سیاسی جماعتوں مسلم(ن)،پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پیپلز پارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی منشورپراظہارِرائے کیا۔پروگرام میں محمدعلی جناح یونیورسٹی کے پریڈنٹ ڈاکٹر عبدالوہاب نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر عبدالوہاب نے اپنے خطاب میں کہاکہ تعلیمی نظام کے معاملات کودیکھیں توسب سے بہترمنشورمتحدہ قومی موومنٹ کالگتا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ دوہرے تعلیمی نظام کوٹھیک کیا جائے، ہمارے ملک میں سب سے بڑی خرابی فیوڈل سسٹم ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہمیں کبھی ایک قوم نہیں بننے دیاگیاپوری قوم کوایک قوم بناناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں سے ایسے لوگوں نکلنے چاہئے کہ وہ اپنے ملک کے وسائل کواستعمال کرتے ہوئے ملک کے مسائل کوحل کریں، سیاسی جماعتوں نے منشورصرف بنالیاہے اوروہ بھی انگریزی میں تاکہ لوگوں کوسمجھ نہ آئے اورنہ یہ پتاچلے کہ منشور میں کیا ہے ۔ اس موقع پرگریجویٹ فورم کے انچارج ڈاکٹرعبدالقادر خانزادہ واراکین نے معزز مہمانان گرامی کے اعزازمیں استقبالیہ پیش کیااورکہاکہ گریجویٹ فورم نے موجودہ صورتحال میںیہ محسوس کیا کہ عوام الناس کویہ بتایاجائے کہ چاربڑی سیاسی جماعتوں کے منشورکامشاہدہ کیاجائے کہ کس پارٹی کامنشورکتناقابل عمل ہے ،پڑھے لکھے لوگ یہ جانناچاہتے ہیں کہ کس پارٹی کامنشورقابل عمل ہے تاکہ ووٹ کے حق کو استعمال کیا جائے ۔ڈاکٹرمستیفض الرحمن نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ چاربڑی جماعتوں نے اپنے منشورمیں لوکل گورنمنٹ باڈی اوراس کی جڑوں کے بارے میں کہا ہے کہ مگرمتحدہ قومی موومنٹ نے اپنے منشورمیں لوکل گورنمنٹ باڈی کوبااختیاربنانے اوراس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے بڑی تفصیل سے ذکرکیاہے کیونکہ ان کے منشورمیں ضلعی نظام کو تحصیل تک اورتحصیل سے یونین کونسل اورپھرنچلے کی سطح تک لوگوں کوبااختیاربنانے کی بات کی گئی ہے۔معروف کالم نگاراورسینئرصحافی آغامسعودحسین نے موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کے منشورکوسراہااورکہاکہ تمام ہی جماعتیں میں معاشی صورتحال پرسوال کیاہے کہ اس کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کوبتایاکہ پورے ملک کی معاشی صورتحال کی خرابی کی وجہ دہشت گردی ہے لہٰذااس دہشت گردی کوختم کرکے ہی ملک کو موجودہ معاشی صورتحال سے نکلاجاسکتاہے۔ اگرہم متحدہ قومی موومنٹ کے منشورکو دیکھیں تویہ بالکل واضح ہے کہ ایم کیوایم کا منشور آپ آدھے گھنٹے میں پڑھ کرسمجھ سکتے ہیں ایم کیوایم ہی واحدجماعت ہے جس نے جاگیردارانہ نظام کیخلاف عام لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچایاان کے منشورہی بہت وضح حکمت عملی ہے کہ کس طرح وہ لوگوں کے مسائل کوحل کرینگے ،پھراسی طرح اس اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی بھی بڑی
صفحہ:۔۔(2)
واضح ہے اگراس پر عمل ہوجائے توعام لوگوں کے حالات بدلے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اب ذوالفقارعلی بھٹوکی پیپلزپارٹی نہیں ہے پیپلزپارٹی نے پچھلے پانچ سالوں میں بہت مایوس کیاہے۔پروفیسرخالدہ نے کہاکہ ہمارے ملک میں جن چیلنجز کاسامناہے اس میں سب سے اہم سیکورٹی مسئلہ ہے ملک کی معاشی صورتحال کی خرابی کی بڑی وجہ ہی سیکورٹی ہے اگر ملک میں سیکورٹی ہوگی توملک میں استحکام ہوگااورتمام سیاسی جماعتیں اپنے منشورپرعمل کرسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ معاشی تبدیلی لانے کیلئے سیاسی پارٹیوں کواپنے منشورہی بہت سے انقلابی کام کرنے کی ضرورت تھی جس سے معاشی تبدیلی نظرآتی ہو،اسی طرح عسکریت پسندوں سے بات کرنے کی جوبات ہے وہ ہمیں اورپستی کی جانب لے جائیگی عسکریت پسند کوقائل کرنے ضرورت ہے ناکہ عسکریت پسند قائل ہوجائیں لہٰذاہمیں اس مسئلے کوسنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے ۔