Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گزشتہ روز دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونیو الے ایم کیوایم کے دو کارکنان ایک ہمدرد کوسینکڑوں آہوں سسیکوں کے درمیان مقامی قبرستان میں سپردخاک


گزشتہ روز دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونیو الے ایم کیوایم کے دو کارکنان ایک ہمدرد کوسینکڑوں آہوں سسیکوں کے درمیان مقامی قبرستان میں سپردخاک
 Posted on: 5/5/2013 1
گزشتہ روز دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونیو الے ایم کیوایم کے دو کارکنان ایک ہمدرد کوسینکڑوں آہوں سسیکوں کے
درمیان مقامی قبرستان میں سپردخاک 
نمازجنازہ وتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی رکن وسیم آفتاب،فیڈرل بی ایریاسیکٹرذمہ داران و کارکنان،
نامزدحق پرست امیدواران ،ہمدردعوام اورشہداء کے اہلخانہ نے شرکت
تصاویر
کراچی ۔۔۔5، مئی 2013ء 
گزشتہ روزعزیزآبادمیں ایم کیوایم کے انتخابی دفترکے قریب بم دھماکوں کے نتیجے میں شہیدہونیو الے ایم کیوایم کے دوکارکنان راحت خان شہید،محمدیونس شہیداور معصوم 8 سالہ ہمدردعبدالرحمن شہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں سسیکوں کے درمیان مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام فیڈرل بی ایریابلاک8کے علاقے میں ایم کیوایم کے انتخابی دفترکے قریب یکے بعددیگرے دوبم دھماکوں کے نتیجے میں شہیدہونیوالے ایم کیوایم فیڈرل سیکٹر یونٹ 153-A کے کارکن راحت خان کی نمازجنازہ بعدنماز ظہر جامع مسجد صفحہ ،بلاک 02 عزیزآباد میں ادا کی گئی اورراحت خان شہیدکومحمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی ہوئی جبکہ ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاسیکٹریونٹ 153-Aکے ہمدرد8سالہ عبد الرحمن ولد محمد سلیم کی نمازجنازہ بعد نماز ظہرالماس مسجد بلاک 08عزیز آباد میں ادا کی گئی اور تدفین یٰسین آبادقبرستان ہوئی اسی طرح محمدیونس شہیدکی نمازجنازہ بعدظہرباب رحمت مسجدبلاک17میں اداکی گئی اور تدفین محمدشاہ قبرستان نارتھ کراچی کی گئی۔نماز جنازہ تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ارکان وسیم آفتاب،نامزدحق پرست امیدواران شیخ صلاح الدین ،انوررضانقوی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاسیکٹرکمیٹی ،علاقائی یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان،ہمدردعوام اورشہداء کے سوگواراہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس مو قع پر شہداء کی مغفرت، ان کے بلند درجات اور شہداء کے لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کیلئے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔


12/23/2024 4:27:37 PM