آج شام4بجے عوام اپنی کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں اور ٹرانسپورٹ حسب معمول چلائیں ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
فیڈرل بی ایریابلاک8میں ایم کیوایم کے انتخابی دفترکے پریکے بعددیگرے بم دھماکوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاء کے خلاف بھر پور انداز میں سوگ منانے پر رابطہ کمیٹی کاتاجر وں ، صنعتکاروں، ٹرانسپورٹروں اور عوام سے اظہار تشکر
کراچی ۔۔۔05، مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تاجر برادری اورعوام سے اپیل کی کہ وہ آج شام 4بجے اپنی معمولات زندگی اورکاروباری سرگرمیاں شروع کردیں اور ٹرانسپورٹ حسب معمول چلائیں ۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے بھی رابطہ کمیٹی کی اپیل کی توثیق کردی ہے ۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ہفتہ کی شب ایم کیوایم فیڈرل بی ایریامیں ایم کیوایم کے انتخابی دفترکے قریب یکے بعددیگرے دوبم دھماکوں کے نتیجے میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع اور ایم کیوایم کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی گھناؤنی سازش کے خلاف یوم سوگ کی اپیل پر بھر پور تعاون کرنے پر سندھ بھر کے تاجروں ، صنعتکاروں ، ٹرانسپورٹرز اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے دلی تشکر کااظہا رکیا ۔