ضمنی انتخاب برائے این اے 246کی نشست پرنامزد متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنو نوید جمیل ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے
حلقہ انتخاب میں کارنر میٹنگوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ الیکشن دفاتر کے دورے اور گھر گھر جاکر عوام سے رابطے کئے گئے
گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلے میں ایف بی ایریا کے بلاک10، فرح ہائٹس ، اختر اپارٹمنٹ ، شبراتی گوٹھ ، ، حسین آباد ، عزیز آباد نمبر 2جبکہ لیاقت آباد میں اتحاد چوک ، موسی کالونی ، جامو چوک سرکل نمبر2، ، گلشن عباس ، راجپوت کالونی میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا
انتخابات کا عمل عام آدمی کی ہر معاملات میں شرکت و شمولیت کا ذریعہ ہے ، اصل طاقت کا منبع عوام ہی ہیں، کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے کنور نوید جمیل اور حق پرست اراکین قو می و صوبائی اسمبلی کا خطاب
کراچی ۔۔۔15، اپریل 2015ء
ضمنی انتخاب برائے این اے 246کی نشست پرنامزد متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنو نوید جمیل ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز حلقہ انتخاب میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا ، الیکشن دفاتر کے دورے اور گھر گھر جاکر عوام سے رابطے کئے گئے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ انتخاب میں منعقد ہونے والی کارنر میٹنگوں میں نامزد حق پرست امیدور کنور نوید جمیل سمیت حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ایم کیوایم کے ذمہ داران روزانہ کی بنیاد پرشرکت کرکے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں ۔ کارنر میٹنگوں میں حلقہ انتخاب کے نوجوان ، بزرگ ، خواتین ، طلباء ، مختلف قومیتوں اور برادری کے عوام بہت بڑی تعداد میں کررہے ہیں اور عوام کی جانب سے حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کے عزم کااظہار کیا جارہا ہے ۔انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز فیڈرل بی ایریا کے علاقے DTایریا ، محمد کالونی ، اسلام پلازہ ، بلاک نمبر 6، LSکیٹگیری ، بلاک نمبر10، فرح ہائٹس ، اختر اپارٹمنٹ ، معمار اپارٹمنٹ ، پرائم اپارٹمنٹ ، شبراتی گوٹھ ، بلاک نمبر 8، حسین آباد ، عزیز آباد نمبر 2جبکہ لیاقت آباد میں اتحاد چوک ، گلی نمبر 1موسی کالونی ، جامو چوک سرکل نمبر2، نز د شریف آباد تھانہ ، گلشن عباس ، الاعظم اسکوائر ، راجپوت کالونی ، چود پور برادری ، لیاقت آباد نمبر 10، سکندرآباد ، لیاقت آباد نمبر 8، زم زم پان ہاؤس ، طلحہ کمیونی کیشن ، شانی بھائی والی گلی کے مقامات پر کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا جن میں شریک عوام و کارکنان کا جوش و خروش قابل دید تھا اور وہ جناب الطاف حسین کے حق میں اور نامزد امیدوار کنو نوید جمیل کی کامیابی کیلئے پرجوش انداز میں نعرے لگار ہے تھے ۔ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیداور کونو ید جمیل اور حق پرست اراکین قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، ریحان ظفر، آصف حسنین ، سیفان یوسف ،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی عامر معین ، انور رضا ، محمود عبد الرزاق ، وسیم قریشی ، سلیم بندھانی اپنے خطاب میں نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل اور حق پرست عوامی نمائندوں نے کہا کہ انتخابات کا عمل عام آدمی کی ہر معاملات میں شرکت و شمولیت کا ذریعہ ہے ، اصل طاقت کا منبع عوام ہی ہیں لہٰذا عوام انتخابات میں اپنے مسائل کے حل کیلئے پڑھے لکھے ، باشعور اور مسائل کا ادراک رکھنے والے سیاسی نمائندوں کو انتخابات میں ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں ہے ، ایم کیوایم نے ماضی میں جتنے بھی انتخابات ہوئے ہیں ان میں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد ہمیشہ عوام کے درمیان رہنے اور عوام کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دی ہے کیونکہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین ہی ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے سیاست میں خدمت کے فلسفے کو متعارف کرایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مخالف جماعتوں میں اکثریت جاگیرداروں ،وڈیروں اور سرداروں اور سرمایہ داروں کی ہے جو منہ میں سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہوتے ہیں اور دراصل انہوں نے ہی عوام کی اکثریت کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور عوام کو اپنے استحصال کے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے ، جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی باشعور سیاست نے جاگیرداروں اور وڈیروں کے محلات میں شروع دن سے طوفان بپا کیا ہوا اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کیلئے ہر انتخابات کے موقع پر ہی نہیں بلکہ اچھے حالات میں بھی سازشوں کے جال بچھائے جاتے ہیں اور ان جالوں میں ایم کیوایم اس لئے نہیں پھنستی کہ ایم کیوایم اور اس کی قیادت کے دامن پاک ہیں اور ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ہر آزمائش سے سرخرو ہوکر نکلے گی ۔ انہوں نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ 23، اپریل کے ضمنی انتخاب میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔