Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹر فارو ق ستار کی اسفند یار ولی سے ٹیلی فون پر گفتگو ، بلال کالونی میں اے این پی کے امیدوارکی بیٹے سمیت شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کااظہار کیا


ڈاکٹر فارو ق ستار کی اسفند یار ولی سے ٹیلی فون پر گفتگو ، بلال کالونی میں اے این پی کے امیدوارکی بیٹے سمیت شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کااظہار کیا
 Posted on: 5/3/2013 1
ڈاکٹر فارو ق ستار کی اسفند یار ولی سے ٹیلی فون پر گفتگو ، بلال کالونی میں اے این پی کے امیدوارکی بیٹے سمیت شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کااظہار کیا 
دہشت گرد لبر ل ، روشن خیال اور اعتدال پسند جماعتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کیلئے کھلی دہشت گردی پر اترے ہوئے ہیں ، ڈاکٹر فارو ق ستار 
انتہاء پسند اور جمہوریت دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد کی ناکامی کیلئے مشترکہ جدوجہد مزید منظم اور مربوط کی جائے ، اسفند یار ولی 
کراچی ۔۔۔3،مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور بلال کالونی کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے این پی کے امیدوار صادق زمان خٹک اور ان کے صاحبزادے شاہد خٹک کے سفاکانہ قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان سے دلی تعزیت اورافسوس کااظہار کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اسفند ر یار ولی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے صادق زمان خٹک کو کمسن صاحبزادے سمیت سفاکی سے قتل کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ لبرل ، روشن خیال اور اعتدال پسند جماعتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کیلئے کھلی دہشت گردی پر اترے ہوئے ہیں اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اے این پی کے امیدوار کا کمسن بیٹے سمیت بہیمانہ قتل اور دہشت گردی اور بم دھماکے کی کارروائیاں آزادا نہ اور شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے ابھی تک سوالیہ نشان ہے ۔ ؟ڈاکٹر فاروق ستار نے صادق زمان خٹک کی بیٹے سمیت شہادت پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے اسفند یار ولی سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ اس موقع پر اسفند یار ولی نے دکھ اور غم کی گھڑی میں یاد رکھنے اور تعزیت کااظہار کرنے پر ڈاکٹر فاروق ستار کا شکریہ ادا کیا اورانتہاء پسند اور جمہوریت دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد کی ناکامی کیلئے مشترکہ جدوجہد کو مزید منظم اور مربوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔



12/23/2024 10:16:07 AM