حیدرآباد میں فضائی سروس بند کرنے پرسابق حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی کااظہار مذمت
فضائی سروس بند کرنا حیدرآباد ہی نہیں بلکہ پورے سندھ کے عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے
عوام کو فضائی سروس سے محروم کرنا ادارے کی نااہلی ہے جس کا خمیازہ عوام بلاجواز بھگت رہے ہیں ، سابق حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی
حیدرآباد۔۔۔3، مئی 2013ء
سابق حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے حیدرآباد پاکستان ائیر لائن کی جانب سے فضائی سروس بند کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اقدام کو صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے عوام کے ساتھ ہی نہیں بلکہ پورے سندھ کے عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی قرار دیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی جانب سے حیدر آباد کے عوام کو فضائی سفری سہولت سے محرو م کرنا ادارے کی انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے اور اس نااہلی کا خمیازہ حیدآباد کے عوام کو بلاجواز بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ سابق حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں فضائی سروس سے عوام کو محروم کرنے کا نوٹس لیاجائے اور فضائی سروس فی الفور بحال کرائی جائے ۔