ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین آج شام سکھر میں واقع ریلوے گراؤنڈ میں عظیم الشان انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔
جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقوں کو جناب الطاف حسین کی تصاویر ، ایم کیوایم کے پرچموں اور انتخابی نشان پتنگ کے ماڈلز سے سجا دیا گیا ہے
عوام و کارکنان میں جلسہ عام کے سلسلے میں زبردست جوش و خروش ، استقبالی کیمپوں پر پارٹی نغموں کی ریکارڈ پر والہانہ رقص
سکھر۔۔۔03، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین آج شام 5بجے سکھر میں واقع ریلوے گراؤنڈ میں عظیم الشان انتخابی جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور ریلوے گراؤنڈ سمیت اطراف کے علاقوں کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر ، ایم کیوایم کے پرچموں اور انتخابی نشان پتنگ کے ماڈلز سے سجایادہا گیا ہے۔ جلسہ عام کے سلسلے میں کارکنان و عوام میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے جبکہ جگہ جگہ لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں پر ایم کیوایم کے ترانے اور نغموں کی ریکارڈ بجائی جارہی ہیں جن کی دھنوں پر کارکنان و عوام والہانہ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ جلسہ گاہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان اور سکھر زونل کمیٹی کے اراکین بھی پہنچ چکے ہیں